میں کتنا زیادہ کما سکتا ہوں؟
آپ کے کمانے کی اہلیت اعداد، نوعیت، اور آپ کو ملے سروے کی میعاد پرمنحصر ہے۔ نوعیت اور آپ کو ملنے والے سروے کی تعداد کمپنی کی ضروریات پر مبنی ہے۔ خاص طور پر وہ کس طرح کی مہم چلا رہے ہیں، آپ ایک مہینہ زیادہ پاسکتے ہیں اوراگلے مہینہ کم پاسکتے ہیں۔ عام سروے کی تکمیل میں 10 سے30 منٹ لگتے ہیں اور نقد ادائیگی والے سروے عام طور پر آپ کو 1 ڈالر سے لیکر 10 ڈالر تک یا ممکنہ طور پرہرمکمل کردہ سروے پر زیادہ بھی ادا کرتے ہیں۔ دوسرے آپ کو گفٹ سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں یا نقدی یا انعامات کے لئے آپ کو سویپ اسٹیکس میں شامل کرسکتے ہیں۔
میری شمولیت کےبعد مجھےکیسےادا کیا جائے گا؟
عام طور پر آپ کو چند ہفتے بعد چیک کے ذریعہ ادا کیا جائے گا۔ کبھی کبھی ادائیگی کے دیگر طریقے جیسے موجودہ پے پال کے ذریعہ۔ کبھی کبھی اگرتحفہ سند یا مصنوعات سروے کی مراعات ہیں تو سروے کی تکمیل کے بعد تفصیلات مہیا کرائی جائے گی کہ کب اور کیسےآپ کو انعام بھیجا جائے گا۔
سروے لینے والا ایک بہترین دوسری آمدنی حاصل کرسکتا ہے۔
دیگر آن لائن مواقع کی طرح اسمیں وقت لگتا ہے اور سروے سے آمدنی حاصل کرنے میں کاوش لگتی ہے۔ گھرمیں رہ کر کامیاب ملازمت چلانے کےلئے آمدنی کے مختلف ذرائع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان اسٹریمز میں سے ہرایک صرف ہر ماہ چند ڈالر دےسکتا ہے لیکن مختلف ذرائع کے ساتھ آپ پائیں گے کہ آپ کافی آمدنی حاصل کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ ادائیگی سروے آمدنی کا ایک اچھا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے، اورجیسے جیسے آپ کو اس کے بارے میں معلومات بڑھے گی اور تجربہ زیادہ ہوگا اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
جتنا زیادہ سروے آپ پرکریں گے یا حصہ لیں گے آپ زیادہ پیسےکما سکتے ہیں۔
یہ کوئی "مفت کی سواری" نہیں ہے جہاں آپ "بغیر کچھ کھوئے، کچھ پاتے ہیں"- یہ وہ طریقہ ہے جس پر آپ کام کر سکتے ہیں اور پیسے کماسکتے ہیں کام کی آزادی کے ساتھ جب چاہیں اور اپنی مرضی کے مطابق جہاں چاہیں۔ آپ کتنا سروے پاتے ہیں یہ اس پر منحصر ہے کہ کتنی کمپنیوں کے ساتھ آپ نے رجسٹریشن کیا ہے، انہیں کتنی جانکاریاں آپ فراہم کراتے ہیں اور آپ کا ذاتی "پروفائل" کیسا ہے۔ کچھ سروے بہت مخصوص ہوتے ہیں اور ہر کوئی ہر سروے کے لئے کوالیفائی نہیں کرتا۔ مثال کے طور پر ایک مخصوص سروے ہوسکتا ہے کناڈا میں 25 سے 45 سال کے عمر کی خواتین کے لئے ہی صرف کھلا ہو۔ دوسرا سروے ہوسکتا ہے صرف غیر شادی شدہ مرد کے لئے ہو جو کولون وغیرہ استعمال کرتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں بہت سے سروے بہت عام ہوتے ہیں اور اسے کوئی بھی لے سکتا ہے۔ کل ملاکر ہر ایک کے لئے بہت سے سروے مواقع ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ مرد ہیں یا عورت، امریکہ میں رہتے ہیں یا نہیں، کالج کے ایک طالب علم ہیں یا کل وقتی ملازمت وغیرہ میں ہیں۔ ایسا کوئی پروفائل نہیں ہے کہ اوروں کے مقابلے بالعموم سروے کے لئے کوالیفائی کرتا ہے۔
کتنا سروے مکمل کیا، اور کتنی آمدنی ہوئی یہ پورے طور پراس بات پر منحصرہے کہ کتنا وقت صرف کیا اور سروے میں کتنی محنت کی۔
اوسطا ماہانہ آمدنی ہر ایک کی انفرادی اوران کی کاوشوں پر منحصر ہے۔ ایک شخص جو اکثر اپنے ای میل چیک کرتا ہے اور سروے کی دعوت پر فوری جواب دیتا ہے یا ارکان کے علاقہ میں داخل ہوتا ہے اکثر یہ دیکھنے کے لئے کہ کون سا نیا سروے دستیاب ہے، ظاہر سی بات ہے وہ ان سے زیادہ حاصل کر پائے گا جو ہفتہ میں ایک بار لاگ ان کرتا ہے۔ آمدنی پوری طرح ایک انفرادی شخص کی کاوشوں اور سروے کے پیشکش کے تئیں توجہ پر منحصر ہے۔ بہت سے لوگ جیسے ہی آن لائن سروے سے ادائیگی پاتے ہیں اپنی رائے شیئر کرنے کے لئے پینلسٹ بھی بن جاتے ہیں۔ اپنے فرصت کے اوقات میں ادائیگی والے آن لائن سروے لینا اضافی پیسہ کمانے کا بہترین طریقہ ہے اورآن لائن پیسہ کمانے کے دیگر طریقوں سے یہ بہت ہی تفریح طبع بھی ہے کیونکہ آپ کو کچھ خرچ نہیں کرنا پڑتا ہے بلکہ آپ کو آن لائن ادائیگی سروے کے لئے ادا ہی کیا جاتا ہے یہ 100% مفت پیسہ ہے۔
اگر آپ اس میں اقل ترین وقت بھی دیتے ہیں اورکام رفتار پرآجاتا ہے تو آپ آمدنی کا بہترین ذریعہ بنا لیں گے۔
اپنے مقاصد میں سچے رہیں اور فوری مالداربن جانے کی امید نہ لگائیں۔ آن لائن سروے فورا مالدار بنانے کی کوئی اسکیم نہیں ہے لیکن اگرآپ متعدد کوالٹی ریسرچ کمپنیوں کے ساتھ شریک ہوجاتے ہیں توآپ اضافی خرچ کے لئے اچھی کمائی کرسکتے ہیں(انعامات اورانعامی کارڈ بھی)۔
ہرایک کا تجربہ تھوڑا مختلف ہے۔
ظاہر سی بات ہے کہ اس کا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ہم یا کوئی بھی آپ کو یہ بتا سکے کہ آپ کو کتنے سروے ملیں گے یا آپ کتنے پیسے کما لیں گے۔ ہم آپ کو مشورہ یہ دیتے ہیں کہ اگر آپ کو اس میں تھوڑی بھی دلچسپی ہے،تو اس کی کوشش کیجئے اور دیکھئے کیا ہوتا ہے۔ آپ کا کچھ بھی نقصان نہیں ہو رہا ہے۔۔۔